وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سےکم نہیں ہے جب کہ ہم چاہتے تو ان 700 ملین ڈالرز سے سڑکیں اور میٹرو بناسکتے تھے۔ تھرکول میں پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے تھرپاور پروجیکٹ میں تاخیر کی، ہم 700 ملین ڈالرز تھر منصوبے پرخرچ کیے، ہم چاہتے تو ان 700 ملین ڈالرز سے سڑکیں اور میٹرو بناسکتے تھے لیکن محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ تھرکے کوئلے سے بجلی بنائی جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سےکم نہیں ہے، ہمیں کہا گیا کہ یہاں کوئلہ نہیں لیکن ہم نے یوٹرن نہیں لیا،کوئی اور حکومت ہوتی تو اب تک بھاگ چکی ہوتی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھرپاور پلانٹ کے ذریعے ہم اپنا قیمتی زرمبادلہ بچاسکتے ہیں، تھرپاور پروجیکٹ کے لیے شروع میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا تھا، کوئی غیرملکی بھی اس کے لیے تیار نہیں تھا، آصف زرداری نے تھرکول انرجی بورڈ میں وفاق کے نمائندے کو وائس چیئرمین اور سید قائم علی شاہ چیئرمین بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاورپلانٹ کوچلانے کے لیےتھر کے انجنیئرز کو چین میں تربیت دی گئی، تھر سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو دے کر پاکستان کو روشن کیا، یہ بلاک ٹوکا پہلا پراجیکٹ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، نثار کھڑو سمیت صوبائی کابینہ و سینئرزکو مبارکباد دیتے ہو کہا کہ تھر کے اصل مالک تھریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، تھر نے بدلا ہے پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر آج ناممکن کو ممکن بنایا ہےجس کی میں پورے پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وسائل کو کام میں لاتے ہوئے ترقی پر گامزن کیا جاسکتا ہے، تھر پاور پلانٹ کوئی کم اچیومنٹ نہیں ہے، جس جگہ ہر ہم کھڑے ہیں 1971 میں دشمنوں نے قبضہ کرلیا تھا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس زمین کو واپس دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے تھر کا کالا سونا دریافت کیا اور 1996 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کرکے منصوبہ کو ختم پر وار کیا گیا، منصوبے کو دوبارہ شروع کیا گیا تو اس وقت کی وفاقی حکومت نے 2.76 کے فرق سے ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ اور میں نے اس وقت کی معیشت کو دیکھ کر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تھر کول کمپنی بنائے اور اسکی افتتاحی تقریب بلاول ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ س وقت اینگرو نے کہا تھا کہ ہم کریں گے
لیکن سندھ حکومت کی شراکتداری ضرور ہے۔
#UCi3LBAgtw6C3Ip4t7vR7N-g#
Subscribe our channel | News alert News alert |on You Tube and watch more News R
0 Comments